ARTICLE AD BOX
176 رنز کے تعاقب میں کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان پویلین لوٹ گئے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 11 اوورز میں 73 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ کولمبو میں جاری گروپ اے کے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کپتان سلمان آغا سمیت عثمان خان، صائم ایوب، بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان پویلین لوٹ چکے ہیں۔ جبکہ محمد نواز اور شاداب خان کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے ایشان کشن 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سوریا کمار یادو 32، شیوم ڈوبے 27، تلک ورما 25، ہاردک پانڈیا 0، اکشر پٹیل 0 اور ابھیشیک شرما 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ رنکو سنگھ 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان سلمان آغا عثمان طارق، اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
.png)
2 days ago
6








English (US) ·