Times of Pakistan

ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کا مقام تبدیل ہونے کا امکان

18 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

آئی سی سی پہلے ہی تصدیق کر چکا ہے کہ انگلینڈ 2031 تک آئندہ تین ڈبلیو ٹی سی فائنلز کی میزبانی کرے گا


ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 2027 کا فائنل لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے بجائے اوول میں کرائے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لارڈز کی پچ کے معیار پر بڑھتے خدشات کے باعث مقام کی تبدیلی زیر غور ہے۔

لارڈز نے 2025 کا فائنل میچ میزبان کے طور پر کروایا تھا جس میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی تاہم حالیہ ٹیسٹ میچ میں پچ کو غیر معیاری قرار دیے جانے کے بعد تنقید میں اضافہ ہوا۔

آئی سی سی پہلے ہی تصدیق کر چکا ہے کہ انگلینڈ 2031 تک آئندہ تین ڈبلیو ٹی سی فائنلز کی میزبانی کرے گا اور مقابلے لندن میں ہی ہوں گے، حتمی فیصلہ آئی سی سی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ مشترکہ طور پر کریں گے۔

اگر فائنل اوول منتقل ہوا تو لارڈز کے پاس اگلے سیزن میں دو ٹیسٹ میچ برقرار رہیں گے جبکہ پاکستان کے خلاف ممکنہ ٹیسٹ کی میزبانی بھی زیر بحث ہے۔

Read Entire Article