Times of Pakistan

ٹیلر سوئفٹ کی شادی سے جمع کیا گیا کچرا ہاتھوں ہاتھ فروخت

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

ایک فنکار نے کچرے کو منفرد آرٹ ورک میں تبدیل کیا، جسے مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا


امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی کی مبینہ شادی کے مقام کے باہر سے جمع کیا گیا کچرا ایک فنکار نے منفرد آرٹ ورک میں تبدیل کیا، جسے مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فنکار جسٹن گگنیک نے ٹکسیڈو پہن کر مبینہ تقریب کے بعد نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر سے کچرا جمع کیا اور اسے شفاف، ہوا بند پلاسٹک کیوبز میں سجا کر آرٹ پیسز کی شکل دی۔

جمع کیے گئے سامان میں سگریٹ کے ٹکڑے، کاغذی کپ، پلاسٹک کی اسٹراز، کپڑے کے ٹکڑے، پلاسٹک بیگز، کینڈی کے ریپرز، ایک بائیں کان کا ایئرپوڈ وغیرہ شامل تھے۔

فنکار نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’پارٹی کے بعد فرش پر کچرا پڑا تھا۔ یہ کچرا اس محبت کی کہانی کے کنارے سے جمع کیا گیا ہے، اس تقریب میں بغیر دعوت نامے کے جتنا قریب پہنچا جا سکتا تھا۔"

جسٹن گگنیک نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ٹکسیڈو پہننے کی وجہ سے کچھ مداح انہیں شادی کا مہمان سمجھ بیٹھے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے تمام اشیا تقریب کے اندر سے نہیں بلکہ باہر سڑک سے جمع کی تھیں۔

Read Entire Article

Warning: PHP Request Shutdown: Write failed: No space left on device (28) in Unknown on line 0

Warning: PHP Request Shutdown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/home/timesofp/public_html/src/var/sessions) in Unknown on line 0