ARTICLE AD BOX
شرپسند غیر ملکی عناصر کے لیے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کوئی جگہ نہیں ہوگی: پاسدارانِ انقلاب
ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ان تمام تجارتی جہازوں نے آئی آر جی سی نیوی سے پیشگی اجازت حاصل کی اور ان کی نقل و حرکت متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کے تحت انجام پائی۔
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز پر ذہانت پر مبنی کنٹرول مکمل اختیار کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ شرپسند غیر ملکی عناصر کے لیے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
بیان کے مطابق آئی آر جی سی آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کی نگرانی اور کنٹرول جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ تجارتی جہازوں کی آمد و رفت مقررہ طریقہ کار اور رابطے کے تحت انجام دی جا رہی ہے۔
.png)
3 days ago
2




English (US) ·