ARTICLE AD BOX
شائع 17 فروری 2026 12:30pm
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کا شیڈول طے پا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز تین میچز پر مشتمل ہوگی جو ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔
پہلا ون ڈے 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ اور تیسرا میچ 16 مارچ کو شیڈول ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سُپر لیگ کے اختتام کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھی مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8 سے 12 مئی تک ڈھاکا میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک چاٹو گرام میں کھیلا جائے گا۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی دونوں سیریز کی حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
.png)
23 hours ago
5







English (US) ·