Times of Pakistan

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی کمپنیز پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

1 week ago 2
ARTICLE AD BOX

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پابندی کے خاتمے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


(فوٹو فائل)


اسٹیٹ بینک نے ملک میں ورچوئل ایسٹ سروس (کرپٹو کرنسی کی کمپنیز) پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کرپٹو  کمپنیز پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد  کرپٹو ایسٹ ڈیلنگ کرنے والی کمپنیز کو قانونی تحفظ مل گیا۔

اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بعد  بینکوں کو  لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیز کے اکائونٹس کھولنے کی اجازت ہوگی۔

پابندی کے خاتمے سے پاکستان میں قانونی طور پر کرپٹو اور ڈیجیٹل کرنسی ٹریڈنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے جبکہ دبئی اور بیرون ملک پاکستانیوں کے کرپٹو اثاثے ملک میں واپس آنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

Read Entire Article