ARTICLE AD BOX
یو اے ای کو قرض کی مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا: اسٹیٹ بینک
شائع 18 اپريل 2026 07:05pm
پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک کی جانب سے کر دی گئی ہے۔
ہفتے کو اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کی تصدیق کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو 23 اپریل کو یو اے ای کو مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کی ادائیگی بھی کرنا ہے۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یو اے ای کو قرض کی مکمل ادائیگی کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر پر فرق نہیں پڑے گا، بیرونی ادائیگی کا انتظام موجود ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ادائیگیوں کے باوجود ملکی ڈالر ذخائر مستحکم رہیں گے اور مالی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
.png)
1 week ago
3





English (US) ·