Times of Pakistan

پاکستان ویمن ٹیم کی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی، نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست

10 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

یہ پاکستان کی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی رہی کیونکہ قومی ٹیم گروپ مرحلے کے پانچ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی


آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ اوپنر گل فیروزہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو قابلِ دفاع مجموعہ فراہم کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور 89 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا اور عائشہ ظفر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ پاکستان کی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی رہی کیونکہ قومی ٹیم گروپ مرحلے کے پانچ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی۔

میچ کے بعد پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے شائقین کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں قومی ٹیم کی شرٹس بھی تقسیم کیں جسے مداحوں نے خوب سراہا۔

Read Entire Article