Times of Pakistan

پاکستان کا امریکا، ایران جنگ بندی فریم ورک کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز

3 weeks ago 10
ARTICLE AD BOX

پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ خطے میں امن کے لیے سفارتی عمل جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ


پاکستان نے امریکا، ایران جنگ بندی فریم ورک کی خبروں پر تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ممکنہ سفارتی کوششوں سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 45 روزہ جنگ بندی کی پیشکش یا 15 نکاتی فریم ورک سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آئی ہیں تاہم ہم ان مخصوص اور انفرادی خبروں پر تبصرہ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ خطے میں امن کے لیے سفارتی عمل اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Read Entire Article