Times of Pakistan

پاکستان کسٹمز کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، 12کروڑ مالیت کی امریکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

2 weeks ago 5
ARTICLE AD BOX

یہ میاں بیوی کینیڈین شہری ہیں جنہوں نے اپنے ساتھ لے جانے والی غیرملکی کرنسی کی مالیت ظاہر نہیں کی تھی


کراچی:

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ ڈپارچر پر ایک کارروائی میں پاکستان سے 12کروڑ روپے مالیت کی امریکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

 اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز خضر فیض کے مطابق امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے 601 سے بیرون ملک جانے والے میاں بیوی سے 40ہزار امریکی ڈالر  برآمد کیے گئے۔

یہ میاں بیوی کینیڈین شہری ہیں جنہوں نے اپنے ساتھ لے جانے والی غیرملکی کرنسی کی مالیت ظاہر نہیں کی تھی۔ کسٹمز حکام نے اے ایس ایف کی مدد سے انہیں بروقت روک کر ڈالرز برآمد کیے۔

 حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی غیرملکی کرنسی ضبط کرلی ہے۔

Read Entire Article