ARTICLE AD BOX
امریکا اور ایران خطے میں قیامِ امن کے لیے عارضی جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں: اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور سے ملاقات میں گفتگو
شائع 21 اپريل 2026 06:59pm
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں قیامِ امن کے لیے عارضی جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں اور سفارت کاری کو موقع دیں۔
پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیتالی بیکر نے منگل کے روز وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں خطے کی حالیہ صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تمام تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، جو دیرپا امن اور استحکام کی ضمانت بن سکتے ہیں۔
انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست رابطے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریق جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں اور کشیدگی کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔
ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کے فروغ اور مذاکرات میں سہولت کاری پر پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔
.png)
4 days ago
3




English (US) ·