Times of Pakistan

پاکستان کی درخواست پر ایران پر حملہ مؤخر کردیا؛ جنگ بندی میں بھی توسیع؛ ٹرمپ کا اعلان

4 days ago 3
ARTICLE AD BOX

جنگ بندی میں توسیع ایران کی باضابطہ تجویز آنے اور نتیجہ خیز مذاکرات تک برقرار رہے گی، امریکی صدر


پاکستان کی قیادت ایران کے قریب ہے اور معاملات حل کروا رہی ہے؛ صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر ایران پر فی الحال حملے نہیں کر رہے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید تقسیم کا شکار ہے۔

انھوں نے مزید فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہمیں یہ کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ اس وقت تک مؤخر رکھا جائے جب تک وہاں کی قیادت اور نمائندے کسی مشترکہ تجویز پر متفق نہیں ہو جاتے۔

صدر ٹرمپ کے بقول اس کے بعد امریکی فوج کو حملے نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی جاری رکھے اور ہر ممکن صورتِ حال کے لیے تیار بھی رہیں۔

امریکی صدر نے جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ توسیع اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے باضابطہ تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے۔

Read Entire Article