Times of Pakistan

پرو ہاکی لیگ: بھارت نے پاکستان کوشکست دے دی، گرین شرٹس کی مسلسل 15ویں شکست

23 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول ابوبکر نے اسکور کیا


ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-7 سے شکست دے دی۔

لندن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان نے ابوبکر کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم اس کے بعد بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل سات گول داغ دیے اور گرین شرٹس کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔

پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول ابوبکر نے اسکور کیا، جبکہ بھارت نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ وقت کے اختتام پر 7-1 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

یہ ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مسلسل 15ویں شکست ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا پرو لیگ کا آخری میچ آج انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Read Entire Article