Times of Pakistan

پروفیشنل بھکاری فیملیز کی موجیں، قربانی کا گوشت فروخت کرنے لگے

1 week ago 7
ARTICLE AD BOX

اسلام آباد اور راولپنڈی بھر سے گھر گھر گوشت جمع کر کے فروخت ہونے لگ گیا ہے


راولپنڈی میں قربانی کا گوشت پروفیشنل بھکاری فیملیز جمع کر کے فروخت کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہر راولپنڈی اور اسلام آباد سے گھر گھر گھوم پھر کر چھوٹا بڑا گوشت جمع کرنے والی پروفیشنل بھکاری فیملیز کی موجیں لگا گئی ہیں۔ راولپنڈی میں جامعہ مسجد روڈ گوشت فروخت کی عارضی منڈی بن گئی۔

گلی محلوں کے قصاب شہری بھکاریوں سے گوشت خریدنے لگے، بڑا گوشت بیف 800 روپے کلو فروخت ہونے لگا چھوٹا گوشت 1500 روپے سے 1600 روپے کلو فروخت  ہونے لگا۔

بڑے پائے 500 روپے فی عدد جبکہ چھوٹے پائے 100 روپے فی عدد فروخت کئے جارہے ہیں  جبکہ مارکیٹ میں بڑا پایہ تیار 400 روپے ایک چھوٹے پائے تیار 650 روپے درجن  تیار ہونے لگے ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی بھر سے گھر گھر گوشت جمع کر کے فروخت ہونے لگ گیا ہے۔

Read Entire Article