Times of Pakistan

پشاور؛ احاطہ عدالت میں مخالف فریق کا خاتون وکیل پر تشدد، سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

11 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ عدالت میں مخالف فریق کی جانب سے خاتون وکیل پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں یہ واقعہ 23 جون کو پیش آیا تھا اور پولیس نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی انکوائری کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے ایف آئی آر میں خاتون وکیل پر تشدد کے مقمدے میں مخالف فریق عبدالصادق کو نامزد کیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ خاتون وکیل کا دیوانی مقدمہ مقامی عدالت میں زیر سماعت تھا، خاتون وکیل نے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں نظرثانی کی درخواست جمع کروائی تھی۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ مخالف فریق نے کمرہ عدالت میں گالم گلوچ شروع کر دی، جس پر عدالت نے مخالف فریق کو کمرہ عدالت سے نکال دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مخالف فریق عبدالصادق نے خاتون وکیل کے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی حملہ کر دیا اور ملزم نے احاطہ عدالت میں خاتون وکیل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

https://img.express.pk/media/videos/WhatsApp%20Video%202026-07-03%20at%207-41-21%20PM.mp4

Read Entire Article