ARTICLE AD BOX
ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اجلاس 5 منٹ کے لیے مؤخر کردیا
فوٹو فائل 
پشاور میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھگدڑ مچ گئی جہاں بجٹ سیشن جاری ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران زلزلہ آیا اور اراکین اسمبلی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے۔ ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا سمبلی نے اجلاس 5 منٹ کے لیے مؤخر کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد او راولپنڈی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگ دفاتر گھروں سے کلمہ طیبہ ورد کرتے باہر نکل آئے۔
.png)
1 day ago
3






English (US) ·