Times of Pakistan

پشاور میں بچوں کے دل کے پیچیدہ آپریشنز کا مشن مکمل، 50 مفت سرجریز

1 month ago 13
ARTICLE AD BOX

ترکیہ اور برطانیہ کی ٹیم لٹل ہارٹس کے تعاون سے کروڑوں روپے مالیت کے آپریشنز مفت کیے گئے


لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) میں بچوں کے دل کے پیچیدہ آپریشنز کا خصوصی مشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔

ترجمان محمد عاصم کے مطابق ترکی اور برطانیہ کی ٹیم لٹل ہارٹس نے ایل آر ایچ کی پیڈیاٹرک کارڈیالوجی ٹیم کے ساتھ مل کر 50 سے زائد پیچیدہ سرجریز کو انجام دیا۔
 
اس مشن میں ڈاکٹر سعدیہ الیاس اور ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا اور ایسے پیچیدہ آپریشنز بھی کیے گئے جو اسپتال میں پہلی بار انجام دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق لٹل ہارٹس اور ایل آر ایچ کی مشترکہ کاوشوں سے کروڑوں روپے مالیت کے یہ آپریشنز مفت کیے گئے۔ صرف تین پیچیدہ پروسیجرز پر تقریباً ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچہ آیا جبکہ کروڑوں روپے مالیت کے دیگر آپریشنز بھی بغیر کسی معاوضے کے کیے گئے۔

ایل آر ایچ کے ڈائریکٹر طارق برکی، میڈیکل ڈائریکٹر ریاض الرحمان نے لٹل ہارٹس کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی مشنز جاری رکھے جائیں گے تاکہ مستحق بچوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Read Entire Article