Times of Pakistan

پولیس افسر کے قریبی رشتہ دار کا فلیٹ بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، قیمتی سامان لوٹ کر فرار

6 days ago 3
ARTICLE AD BOX

علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، پولیس


کراچی:

شہر قائد کے پوش علاقے کلفٹن میں واقع مرتضیٰ کمرشل کے ایک فلیٹ میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس کے دوران مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واردات تھانہ ساحل کی حدود میں پیش آئی جہاں ملزمان نے فلیٹ میں داخل ہو کر موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء اپنے ساتھ لے لیں اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق جس فلیٹ میں یہ واردات ہوئی وہ ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سمو کے قریبی رشتہ دار کا ہے۔ پ

ولیس ذرائع کے مطابق عرفان علی سمو ماضی میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ایس ایس پی کے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

Read Entire Article