Times of Pakistan

پٹرول مہنگا کرنے پر پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید

1 day ago 5
ARTICLE AD BOX

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن قرار دے دیا

شائع 16 فروری 2026 09:49pm

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے اور اس فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے معاملے پر پپیلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے سخت مؤقف سامنے آیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے متوسط طبقے کے بجٹ کو متاثر کرے گا جس سے ان پر بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرتے ہوئے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو ’پٹرول بم‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔

شازیہ مری نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنا عوام دشمن فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے حکومت نے مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے۔ اس سے محنت کش اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا۔

شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک طرف رمضان پیکج اور دوسری طرف رمضان میں اضافی مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔ حکومت کو مشورہ ہے کہ وہ بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران کے خاتمے پر کام کرے اور فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے 32 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہوگئی ہے۔

Read Entire Article