Times of Pakistan

پی آئی اے کی 180 ارب روپے کی نجکاری کا عمل مکمل، شیئرز نئی انتظامیہ کو منتقل

1 hour ago 1
ARTICLE AD BOX

نئی انتظامیہ نے نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے کر جنرل انور علی حیدر کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب کر لیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی 180 ارب روپے کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پی آئی اے کے شیئرز نئی انتظامیہ کو منتقل کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد نئی انتظامیہ نے فوری طور پر نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے کر جنرل انور علی حیدر کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا۔

پی آئی اے کی نجکاری کے تحت 180 ارب روپے میں ملکیت کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گیا ہے، جس کے بعد پی آئی اے کی ایکویٹی لمیٹڈ نے باضابطہ طور پر ایئرلائن کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

نجکاری کے بعد پی آئی اے کے شیئرز نئی انتظامیہ کو منتقل کر دیے گئے جب کہ نئی انتظامیہ نے فوری طور پر بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے دیا ہے۔

نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں جنرل انور علی حیدر، جہانگیر پراچہ، گوہر اعجاز، عارف حبیب، فضل شیخ، عقیل کریم ڈھیڈی اور فرزانہ فیروز شامل ہیں۔ بورڈ کے پہلے اجلاس میں متفقہ طور پر جنرل انور علی حیدر کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز منتخب کر لیا گیا۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کی کامیاب تکمیل پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ گزشتہ 20 برسوں میں پہلی اور اب تک کی سب سے بڑی نجکاری ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ ایئرلائن کو عالمی معیار کی فضائی کمپنی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

Read Entire Article