Times of Pakistan

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کےلیے میڈیکل سہولیات آج سے مکمل بند

2 days ago 5
ARTICLE AD BOX

میڈیکل سہولیات بند ہونے سے ریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پی آئی اے میں میڈیکل سہولیات آج سے مکمل بند کر دی گئی ہیں۔

میڈیکل سہولیات بند ہونے سے ریٹائرڈ ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل سہولیات اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو منتقل کی گئی ہیں، تاہم تاحال بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین کی بایومیٹرک نہیں ہو سکی۔

بایومیٹرک سے قبل انشورنس کمپنی بھی میڈیکل سہولیات فراہم نہیں کرے گی۔ پی آئی اے میڈیکل سینٹر کراچی میں آج بھی ریٹائرڈ ملازمین کا شدید رش دیکھا گیا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 فروری کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین کو میڈیکل سہولیات آج سے بند کر دی ہیں۔

Read Entire Article