ARTICLE AD BOX
پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جب کہ حیدرآباد کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتوار کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، خرم شہزاد کی جگہ ناہید رانا کو پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ حیدرآباد کنگز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ٹاس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور نے ہمیشہ ہی ہماری ٹیم کو سپورٹ کیا،اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنائیں گے اور کوشش کریں گے بطور ٹیم اچھا پرفارم کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی پچ پر تھوڑی گراس لگ رہی ہے بطور ٹیم جلدازجلد کنڈیشن کو سمجھنا ہوگا۔
حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنس لبوشین نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کے خلاف بہت سنسنی خیز طریقے سے میچ جیتا اب فائنل میچ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں، چند دنوں سے بہت اچھا لگ رہا ہے، یہ میرا پہلا پی ایس ایل ہے اور میں بہت پرجوش ہوں، پچ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل کا وقت اختتامی تقریب کے باعث تبدیل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد میچ رات 7 بجے کے بجائے 8 بجے شروع ہو گا۔
پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان فائنل میچ کا ٹاس شام ساڑھے 7 بجے ہوا۔ اس سے قبل ٹاس کا وقت ساڑھے 6 بجے اور میچ کا آغاز 7 بجے مقرر تھا تاہم تقریب کو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
قبل ازیں چمچماتی ان فینیٹی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، جہاں کپتانوں بابر اعظم اور مارنس لبوشن نے ڈبل ڈیکر بس میں ٹرافی کے ساتھ اسٹائلش فوٹو شوٹ کیا اور دلچسپ انداز میں بس ڈرائیو کرتے ہوئے ریس بھی لگائی۔
پشاور زلمی 2017 کے بعد دوبارہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہے جب کہ حیدرآباد کی ٹیم اپنے پہلے سیزن کو یادگار بنانے کی کوشش میں ہے۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل سے قبل رنگارنگ اختتامی تقریب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والی اختتامی تقریب نے پی ایس ایل 11 کو یاد گار بنا دیا جب کہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود رہی۔
پی ایس ایل الیون کی اختتامی تقریب کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر وسیم اکرم اور زینب عباس نے ہوسٹ کیا۔ سابق کپتان ظہیر عباس اوروسیم اکرم پی ایس ایل ٹرافی اسٹیج پر لے کر آئے اور پھر ٹرافی ایروبکس کا مظاہرہ کرتی خاتون نے وسیم اکرم کو دی۔
اختتامی تقریب میں لوک گلوکار عارف لوہار، گلوکار علی عظمت، عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے فن کا مظاہرہ مظاہرہ کیا جب کہ گلوکاروں کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اُٹھے۔ تقریب کے آخر میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
.png)
1 hour ago
4





English (US) ·