Times of Pakistan

پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا راولپنڈیز کو 183 رنز کا ہدف

7 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے


تصویر: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (ایکس)


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 18 ویں میچ میں راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز دھواں دار 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جہاں داد خان نے 6 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

راولپنڈیز کی جانب سے بین سیئرز نے 3، محمد عامر نے 2 اور مبصر خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Read Entire Article