Times of Pakistan

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی پشاور پہنچ گئی، کل لاہور کیلیے روانہ کی جائے گی

1 month ago 8
ARTICLE AD BOX

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی آج پشاور میں ہی موجود رہے گی جہاں شائقین کو اسے قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا


ویب ڈیسک March 18, 2026

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کی ٹرافی ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کے بعد پشاور پہنچ گئی۔

ٹرافی کو شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بناتے ہوئے مختلف مقامات پر نمائش کے لیے رکھا گیا جس کے بعد اسے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا جہاں کرکٹ مداحوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل 11 کی ٹرافی آج پشاور میں ہی موجود رہے گی جہاں شائقین کو اسے قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی کو کل لاہور کے لیے روانہ کر دیا جائے گا جہاں اگلے مرحلے کی تقریبات منعقد ہوں گی۔

ہمارے ساتھ شامل ہوں

مقبول خبریں

Read Entire Article