ARTICLE AD BOX
لیگ حکام کی جانب سے فرنچائز کو متعلقہ شہر کا مکمل نام شامل رکھنے کو کہا گیا تھا
پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی کے نام کے حوالے سے کنفیوژن کم ہونے لگی۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز پنڈیز نے سوشل میڈیا پر ٹیم کا نام تبدیل کرکے ’راولپنڈیز‘ کردیا۔ ذرائع کے مطابق لیگ حکام کی جانب سے فرنچائز کو متعلقہ شہر کا مکمل نام شامل رکھنے کو کہا گیا تھا۔ پی ایس ایل انتظامیہ اپنی پریس ریلیز میں راولپنڈی پنڈیز ہی لکھ رہی تھی۔ نام کی تبدیلی پر فرنچائز نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
.png)
1 month ago
11







English (US) ·