Times of Pakistan

پی ایس ایل معاہدے کی خلاف ورزی، زمبابوے کے فاسٹ بالر پر پابندی عائد

1 week ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 14 اپريل 2026 01:58pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بالر بلیسنگ موزاربانی پر بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں 2 سال کے لیے پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق فاسٹ بالر نے پی ایس ایل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی تھی، جس کے باعث یہ سخت فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی اب آئندہ دو برس تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ موزاربانی نے پی ایس ایل سیزن 11 چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کو ترجیح دی تھی جسے معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

زمبابوے کے فاسٹ بالر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے جس کے بعد اُن کا بھارتی لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ طے ہوا تھا۔

Read Entire Article