ARTICLE AD BOX
شائع 31 مارچ 2026 03:38pm
بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر قومی کرکٹر فخر زمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر دو میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کراچی اور لاہور کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا تھا، جہاں فخر زمان نے مبینہ طور پر گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ اس واقعے کے بعد انہیں لیول 3 جرم کے تحت چارج کیا گیا تھا۔
میچ حکام کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے فخر زمان پر دو میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
کرکٹ قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کو سوائے گیند چمکانے کے اُس کی حالت تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ قانون 41.3.2 کے تحت کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے گیند کی حالت میں تبدیلی جرم تصور کیا جاتا ہے۔
فخر زمان نے دو بار کیس کی سماعت میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام کو مسترد کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بال ٹیمپرنگ کے باعث لاہور قلندرز پر 5 رنز کی پنالٹی بھی عائد کی گئی تھی، جو میچ کے دوران ہی دی گئی۔
واضح رہے کہ 35 سالہ فخر زمان 215 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
.png)
3 weeks ago
12




English (US) ·