ARTICLE AD BOX
بالر کو دھچکا دینے کے لیے بھارت کے مشہور اسپنر روی چندر اشون نے کیا مشورہ دیا تھا؟
شائع 11 اپريل 2026 11:21am
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے جہاں ایک میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز ڈیرل مچل اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے درمیان دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی۔ یہ واقعہ راولپنڈی پنڈیز کی بیٹنگ کے دوران پیش آیا جب ڈیرل مچل نے عثمان طارق کے گیند کرانے کے مخصوص انداز پر اعتراض کرتے ہوئے کریز چھوڑ دی اور گیند کھیلنے سے انکار کر دیا۔
عثمان طارق اپنے منفرد بالنگ کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں جس میں وہ گیند پھینکنے سے پہلے تھوڑی دیر کے لیے رک جاتے ہیں۔ ڈیرل مچل کو بولر کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور جب عثمان طارق گیند کرانے کے لیے آئے تو مچل اسٹمپ سے پیچھے ہٹ گئے اور امپائر کو اشارہ کیا کہ وہ اس گیند کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ایسا ایک بار نہیں بلکہ دو مرتبہ ہوا جس کی وجہ سے کھیل تھوڑی دیر کے لیے رک گیا۔ اس دوران سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کمنٹری کرتے ہوئے کھلاڑی کے اس رویے پر تنقید بھی کی جبکہ امپائر نے بلے باز سے گفتگو کر کے انہیں دوبارہ کھیلنے پر آمادہ کیا۔
ڈیرل مچل اس میچ میں زیادہ دیر تک مزاحمت نہ کر سکے اور سعود شکیل کی گیند پر آؤٹ ہو گئے جس کے نتیجے میں ان کی ٹیم کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عثمان طارق کا بولنگ ایکشن گزشتہ کچھ عرصے سے بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ عالمی کرکٹ کونسل کو اس کا باریک بینی سے جائزہ لینا چاہیے۔
اس سے قبل بھارت کے مشہور اسپنر روی چندرن اشون نے بھی مشورہ دیا تھا کہ اگر بلے باز کو بولر کے رک کر گیند کرانے سے مشکل ہو تو اسے کریز سے ہٹ جانا چاہیے تاکہ امپائر اسے ڈیڈ بال قرار دے دیں۔ اشون کا ماننا تھا کہ ایسا کرنے سے بولر کو ملنے والا فائدہ ختم ہو جاتا ہے۔
.png)
1 hour ago
2






English (US) ·