Times of Pakistan

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی؟ اوگرا کا اہم اعلامیہ جاری

1 day ago 1
ARTICLE AD BOX

خبریں سامنے آئیں تھیں کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کردی ہے


فوٹو فائل


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کی خبروں کو مسترد کردیا۔

اوگرا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا لہذا جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کیا جائے۔

اوگرا ترجمان نے اپیل کی کہ پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق خبروں کو تصدیق کے بغیر نشر نہ کیا جائے اور عوام کو گمراہ ہونے سے بچایا جائے۔

اوگرا نے واضح کیا کہ حکومتی اعلامیے کے بغیر قیمتوں میں ردوبدل کی خبریں بے بنیاد قرار ہیں اور نہ ہی کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

Read Entire Article