ARTICLE AD BOX
بانی پی ٹی آئی کی طرح سعودی عرب سے بھی سستا تیل نہیں بیچ سکتا، پرویز ملک آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو
وزیرِ پٹرولیم پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں شامل مارجن جیسے ہی معمول پر آئے گا، اس کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مالی حالات بھارت جیسے نہیں، اس لیے حکومت کے پاس قیمتوں کا بوجھ خود برداشت کرنے کی گنجائش محدود ہے۔
آج نیوز کے پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ پٹرولیم پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کا مارجن معمول پر آتے ہی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔ ان کے مطابق ریفائنری سیکٹر کو بھی مکمل طور پر معمول پر آنے میں کچھ وقت درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بحران کے دوران متحدہ عرب امارات نے ڈیزل کی قیمت تقریباً دگنی کر دی تھی، جب کہ بھارت نے اپنے مالی وسائل اور ٹیکسوں میں کمی کے ذریعے اس جھٹکے کو برداشت کیا۔
ان کے بقول بھارت کے پاس تقریباً 600 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے، جب کہ پاکستان کے پاس اس نوعیت کے مالی بفرز دستیاب نہیں تھے۔
پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت کو رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1,500 ارب روپے جب کہ آئندہ مالی سال میں 1,700 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف حاصل کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ریاست کے مالی مفادات کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔
وزیرِ پٹرولیم نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی طرح سعودی عرب سے سستا تیل لا کر فروخت نہیں کر سکتے، اس لیے حکومت کو زمینی حقائق اور معاشی حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔
.png)
1 hour ago
2






English (US) ·