ARTICLE AD BOX
عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
شائع 10 اپريل 2026 04:08pm
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 78 سے 100 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 70 سے 78 روپے تک کمی متوقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 90 سے 100 روپے فی لیٹر تک سستا کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچایا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے تعین کے لیے آج آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ورکنگ تیار کرے گی، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی منظوری حاصل کرے گا۔ نئی قیمتوں کا اعلان وفاقی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں تین روز تک تیل کی قیمتوں میں تقریباً 17 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد قیمتوں میں تقریباً 16 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے آخری روز عالمی سطح پر قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی دیکھا گیا۔
.png)
4 hours ago
2





English (US) ·