Times of Pakistan

چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی مسلسل تیسری مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں رسائی سے محروم

3 weeks ago 4
ARTICLE AD BOX

اٹلی تاریخ کی پہلی سابق چیمپئن ٹیم بن گئی ہے جو مسلسل تین ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کر سکی

چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زینیتسا میں کھیلے گئے پلے آف فائنل میں اٹلی کو بوسنیا و ہرزیگووینا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی۔

اس ناکامی کے ساتھ اٹلی تاریخ کی پہلی سابق چیمپئن ٹیم بن گئی ہے جو مسلسل تین ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کر سکی۔

میچ کے آغاز میں موسیے کین نے اٹلی کو برتری دلائی، مگر پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دفاعی کھلاڑی الیساندرو باستونی کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس کے بعد ٹیم کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

بوسنیا کے متبادل کھلاڑی ہارس تاباکووچ نے 79ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے بعد فیصلہ پنالٹیز پر ہوا جہاں اٹلی کے دو کھلاڑی نشانہ چوک گئے جبکہ بوسنیا نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر کے کامیابی حاصل کی۔

اس شکست نے اٹلی کی حالیہ ناکامیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، کیونکہ وہ اس سے قبل بھی دو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔

2006 میں عالمی چیمپئن بننے والے اٹلی کی مشکلات 2010 سے جاری ہیں جب وہ 2010 اور 2014 کے ورلڈکپ میں گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔

🚨 𝗢𝗙𝗙𝗜𝗖𝗜𝗔𝗟: Italy will not be at the World Cup.

🇮🇹🏆 Italy's record at the World Cup since they won it in 2006:

▪️ 2010 — Eliminated in the Group Stage
▪️ 2014 — Eliminated in the Group Stage
▪️ 2018 — Did not qualify
▪️ 2022 — Did not qualify
▪️ 2026 — Did not qualify pic.twitter.com/uiAdTPhgbk

— Football Tweet ⚽ (@Footballtweet) March 31, 2026

دوسری جانب بوسنیا نے 2014 کے بعد دوسری بار فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنالی ہے۔

بوسنیا کی فیفا ورلڈکپ میں رسائی کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔

Read Entire Article