ARTICLE AD BOX
ڈیوس نے ابتدا ایک وائیڈ گیند سے کی مگر اس کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا
مائلز ڈیوس نے کرکٹ کی تاریخ کے نایاب ترین کارناموں میں سے ایک انجام دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔ پینکرج کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے مائلز نے پیلسال کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں مسلسل چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی، جسے وہ خود بھی ’ناقابل یقین‘ قرار دے رہے ہیں۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پینکرج نے 168 رنز بنائے، جس کے جواب میں پیلسال کی ٹیم 49 رنز پر دو وکٹیں گنوا چکی تھی۔ نویں اوور میں ڈیوس نے ابتدا ایک وائیڈ گیند سے کی مگر اس کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اوور کی آخری دو گیندوں پر دو کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ اگلے اوور میں مزید چار وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو 9-49 تک پہنچا دیا۔ ڈیوس نے مجموعی طور پر 6 اوورز میں 16 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 116 رنز سے بڑی کامیابی حاصل کی۔ Six wickets in six balls! 😮
Penkridge CC bowler Myles Davis took a double hat-trick on Saturday.
Wickets 3, 5 and 6 were caught on camera! pic.twitter.com/5OsYDcT2Rd یہ کارنامہ دنیا میں محض چند بار ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیوس پیشے کے لحاظ سے الیکٹریشن ہیں اور اس میچ میں شرکت بھی ساتھی کی مدد سے ممکن ہوئی تھی۔
.png)
1 month ago
11






English (US) ·