Times of Pakistan

چھانگا مانگا: چھٹیاں گزارنے آنیوالے 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

13 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

علاقہ مکینوں کے مطابق  بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ننہیال آئے ہوئے تھے


چھانگا مانگا میں 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ یہ واقعہ چھانگا مانگا کے علاقے ویرسنگھ والا میں پیش آیا جہاں 4 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 9 تا 11سال ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق  بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ننہیال آئے ہوئے تھے، والدین جنگل میں لکڑیاں لینے گئےتھے، اسی دوران ایک بچہ تالاب میں گرگیا جسے بچانےمیں دیگر تین بچے بھی 8 سے 10 فٹ گہرے تالاب میں ڈوب گئے۔

Read Entire Article