ARTICLE AD BOX
فورم کے دوران مختلف عالمی قانونی شخصیات سے ملاقاتوں میں بین الاقوامی عدالتی تعاون کے نئے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں شرکت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقدہ سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل لیگل فورم میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی عدالتی تعاون، آئینی امور اور قانونی روابط کے فروغ پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ دورے کے دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے ترکیہ کے وزیر انصاف اکین گورلیک سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان عدالتی تعاون، قانونی مہارت کے تبادلے اور باہمی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس نے تاجکستان کے چیف جسٹس رستم پیراخمادووچ مرزوزادہ سے بھی ملاقات کی، جس میں عدالتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور قانونی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں چیف جسٹس امین الدین خان نے روسی فیڈریشن کونسل میں روس۔پاکستان فرینڈشپ گروپ کے سربراہ سینیٹر ولادیمیر چیزوف سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آئینی قانون، عدالتی اصلاحات، قانونی مہارت کے تبادلے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی عدالتی تعاون، آئین کی بالادستی اور بین الاقوامی قانونی روابط کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گا۔ فورم کے دوران مختلف عالمی قانونی شخصیات سے ملاقاتوں کے دوران بین الاقوامی عدالتی تعاون کے نئے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.png)
12 hours ago
1





English (US) ·