ARTICLE AD BOX
جی بی میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنایا جائے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سبسڈائز گندم کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے، بریفنگ
گلگت:
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو تجاویز دی گئی ہیں کہ چین باشندوں کو جی بی میں بغیر ویزا آںے دیا جائے، یہاں انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنایا جائے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے اور سبسڈائز گندم کی کمی دور کی جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں دونوں کو صوبے کے مسائل اور وسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گلگت بلتستان کے پہلے گورنر قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جس طرح گلگت بلتستان کے شہری بغیر ویزے کے چین کے شہر سنکیانگ جاسکتے ہیں، اس طرز پر چینی باشندوں کے گلگت بلتستان آنے سے سیاحت میں اضافہ ہوگا، گلگت بلتستان کی سبسڈائز گندم میں اچانک کمی کا معاملہ ایک سنگین بحران بنتا جارہا ہے، گلگت میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ نہ ہونا سیاحت کے فروغ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان میں سندھ کی طرز پر صحت کا نظام بنانے کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ماڈل پر بھی بریفنگ دی گئی۔ انہیں گلگت بلتستان میں اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کے بحران کی وجہ سے صنعتی ترقی کے امکانات محدود ہوچکے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے وفاق میں آپ کا مقدمہ لڑوں گا، پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہی ہے۔
.png)
7 hours ago
1




English (US) ·