ARTICLE AD BOX
جائے وقوعہ کو سیل کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، حکام
فوٹو: فائل 
کوئٹہ:
بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں ایک زور دار دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی ایس پی علی اکبر مگسی کے گھر کے قریب ہوا۔ اطلاعات کے مطابق واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم واقعے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ کو سیل کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔
.png)
9 hours ago
3








English (US) ·