Times of Pakistan

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا کسٹمز آفس پر حملہ، دو اہلکار شہید

2 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

شائع 18 فروری 2026 10:09am

خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشت گردوں نے کسٹم آفس اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں کسٹم اہلکار اسرار خان اور پولیس اہلکار محمد بلال شامل ہیں۔ زخمیوں میں حضرت عمر اور خیال محمد شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے سی پیک روٹ پر چلنے والی مسافر بسوں پر بھی فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں نے کسٹم کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی جس سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

Read Entire Article