Times of Pakistan

ڈیڑھ کروڑ کے زیورات پر ہاتھ صاف: جیولری شاپ ملازمہ کی مہارت کیمرے میں ریکارڈ

13 minutes ago 1
ARTICLE AD BOX

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ایک مشہور جیولری اسٹور میں چوری کی ایک انوکھی اور حیران کن واردات سامنے آئی ہے جہاں اسٹور میں کام کرنے والی ایک سیلز گرل نے مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کر لیے۔

اسٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ خاتون بڑی بے خوفی کے ساتھ زیورات کی ٹرے خالی کر رہی ہے اور اس دوران وہ مسکراتی ہوئی زیورات کے ٹرے دیکھ رہی ہے۔

پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ملزمہ گزشتہ گیارہ ماہ سے اس شوروم میں سیلز گرل کے طور پر کام کر رہی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون پہلے زیورات کی ٹرے کا جائزہ لیتی ہے اور پھر ایک ایک کر کے سونے کے زیورات نکال کر اپنی جیبوں میں بھرنا شروع کر دیتی ہے۔ اس نے بڑی مہارت سے سونے کی انگوٹھیاں، چین، منگل سوتر اور پازیب غائب کر دیں۔

اس معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب اسٹور کے حساب کتاب میں گڑبڑ پائی گئی جس پر مینیجر نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی تو خاتون کی یہ حرکت سامنے آئی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ اس وقت مفرور ہے اور اس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گجرات پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کو تیز کر دیا ہے تاکہ ملزمہ کو گرفتار کر کے مسروقہ زیورات برآمد کیے جا سکیں۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی کافی زیر بحث ہے کیونکہ ویڈیو میں خاتون کے تاثرات کسی قسم کے خوف یا پچھتاوے کے بجائے بالکل نارمل اور مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Read Entire Article