Times of Pakistan

کانگو میں ایبولا وائرس وبا سے 65 افراد ہلاک، 246 متاثر، سرحد پار پھیلنے کا خطرہ

1 month ago 9
ARTICLE AD BOX

ہمسایہ ملک یوگینڈا نے بھی ایبولا سے متعلق ایک موت کی تصدیق کی ہے


افریقہ کی صحت عامہ کی ایجنسی نے کانگو میں نئے ایبولا وائرس کی وبا پھیلنے کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو کے صوبے ایتوری میں اب تک 65 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 246 مشتبہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

افریقہ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق صحت کے اہلکار اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس وبا میں ایبولا زائر کے اثرات زیادہ شامل ہیں کہ نہیں جو کہ وائرس کا سب سے مہلک ورژن ہے۔

ہمسایہ ملک یوگینڈا نے بھی ایبولا سے متعلق ایک موت کی تصدیق کی ہے۔ یہ وبا مشرقی کانگو کے مونگوالو اور روامپارا ہیلتھ زونز میں مرتکز ہے۔

یہ علاقہ یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کی سرحدوں کے قریب ہے جس کے بارے میں حکام نے متنبہ کیا ہے کہ وبا سرحد پار بھی پھیل سکتی ہے۔

Read Entire Article