ARTICLE AD BOX
مسافر سے ایجنٹ نے جنوبی کوریا پہچانے کے 28 لاکھ روپے میں ڈیل کی
جعلی دستاویزات پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے کی کوشش میں کراچی ائیرپورٹ پر مسافر گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر کراچی سے تھائی لینڈ جانے والے مسافر واجد علی کو ایف آئی اے امیگریشن نے آف لوڈ کردیا۔ مسافر سے ایجنٹ نے جنوبی کوریا پہچانے کے 28 لاکھ روپے میں ڈیل کی۔ ایجنٹ کو ابتدائی طور تین لاکھ روپے ادا کیے۔ مسافر نے ایجنٹ سے غیرقانونی طور جعلی دستاویزات پر پہلے تھائی لینڈ اور تھائی لینڈ سے جنوبی کوریا پہنچانے کی ڈیل کی۔ مسافر واجد علی کو 14 فروری کو ہوٹل بکنگ نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا تھا۔ مسافر واجد علی کا تعلق کراچی سے ہے۔ واجد علی کو آف لوڈ کرکے حراست میں لیکر مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل بھیج دیا ہے۔
.png)
2 days ago
5






English (US) ·