ARTICLE AD BOX
ایس آئی یو پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر آرام باغ تھانے کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی، ترجمان
فوٹو: پولیس 
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے سولجر بازار گارڈن ایسٹ میں رہائش پذیر کپڑے کے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور نہ دینے پر جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی یو پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر آرام باغ تھانے کی حدود میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران مطلوب بھتہ خور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت عبدالرشید عرف راشی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایس آئی یو کو انتہائی مطلوب ملزم راشی سولجر بازار تھانے میں بھتہ مانگنے کے حوالے سے زیر تفتیش درج مقدمے میں ملوث تھا جس نے رواں ماہ 3 جولائی کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کپڑے کے تاجر سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا اور نہ دینے پر جان سے مارنے سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی یو پولیس نے گرفتار بھتہ خور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
.png)
6 hours ago
1




English (US) ·