Times of Pakistan

کراچی؛ بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے پھندے سے لٹک کر جان دے دی

12 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

اہل خانہ نے بتایا کہ اس کی اہلیہ 4ماہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی اور متعدد کوششوں کے باوجود واپس نہیں آئی


کراچی:

بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے پھندے سے لٹک کر جان دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  سرجانی ٹاؤن کے علاقے  لیاری سیکٹر 36 میں اظہر محمد گوٹھ صدیق اکبر چوک کے قریب ایک خالی پلاٹ سے 33 سالہ عبدالرحمان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

 ریسکیو حکام نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق متوفی 4 بچوں کا باپ تھا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اس کی اہلیہ 4ماہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی اور متعدد کوششوں کے باوجود واپس نہیں آئی۔

 ایک ہفتہ قبل عبدالرحمان اپنی بیوی کو منانے بھی گیا تھا، تاہم کامیاب نہ ہوسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان گھریلو مسائل اور بیوی کی ناراضگی سے شدید دل برداشتہ تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Read Entire Article