Times of Pakistan

کراچی، شاہراہ فیصل میں تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے چوتھی جماعت کا طالب علم جاں بحق

2 days ago 4
ARTICLE AD BOX

ٹریکٹر ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا


کراچی:

شہر قائد میں شاہراہ فیصل پر کراچی پولیس آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں چوتھی جماعت کا طالب علم 12 سالہ بچے کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی بچے کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو فیصل اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عثمان اپنے اپارٹمنٹ کے باہر سائیکل چلا رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اسے بعد میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق 12 سالہ عثمان چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور چوتھی جماعت کا طالبعلم تھا۔

Read Entire Article