ARTICLE AD BOX
مرنے والوں کی شناخت 25 سالہ لعل اور 27 سالہ گوپی کے ناموں سے کی گئی
کراچی:
کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چھیپا حکام کے مطابق تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ لعل اور 27 سالہ گوپی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.png)
1 month ago
6





English (US) ·