ARTICLE AD BOX
ترجمان ضلع سنٹرل پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
فوٹو: فائل 
کراچی:
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون گلشنِ ضیا کے علاقے میں مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو مبینہ ڈاکو، علی اکبر ولد غلام رسول اور وسیم ولد محمد قاسم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ عزیز آباد بلاک 2 میں وائٹ ہاؤس گرامر اسکول کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم سمیر ولد عبدالغفار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ترجمان ضلع سنٹرل پولیس کے مطابق ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
.png)
22 hours ago
2





English (US) ·