ARTICLE AD BOX
شائع 31 مارچ 2026 09:10pm
کمشنر کراچی نے دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد میں فی لیٹر دودھ کی قیمت 20 روپے اضافے کے بعد 240 روپے ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈیری فارمرز دودھ 215 روپے فی لیٹر، ہول سیلرز 225 روپے فی لیٹر اور ریٹیلرز 240 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ڈیری فارمرز کی پیداواری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ دودھ کی فراہمی مستحکم اور فارمرز کی آمدنی محفوظ رہ سکے۔
اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے، جس کے بعد شہرِ قائد میں دکانوں پر دودھ 240 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہونا شروع ہو گیا ہے۔
.png)
3 weeks ago
3





English (US) ·