ARTICLE AD BOX
حبس کے باعث گرمی کی شدت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے: محکمہ موسمیات
کراچی میں بدستور شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز دھوپ اور سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید حبس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اتوار کے روز کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ہے، جب کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں معطل رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا اور گرمی کی شدت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ گرمی کی لہر کل تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ کل بھی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا اور درجہ حرارت 41 ڈگری تک جا سکتا ہے۔
ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر دن کے اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
مزید برآں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی سے بچا جا سکے۔
.png)
1 hour ago
1





English (US) ·