ARTICLE AD BOX
سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے
کراچی میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جن کی رفتار 45 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب موسم معتدل رہ سکتا ہے، سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں جمعے کو موسم گرم و مرطوب، جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بونداباندی اور پھوار ہونے کی توقع ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم آج جیکب آباد، کشمور، قمبر شہداد کوٹ ، لاڑکانہ اور دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بوندا باندی کا امکان ہے۔
.png)
1 day ago
1





English (US) ·