ARTICLE AD BOX
عدالت نے شوہر کے خلاف درج مقدمہ خارج کر کے اُسے بری کردیا تھا
شہر قائد کے علاقے ملیر میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو عدالت سے واپسی پر قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر ہالٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، گولیاں اس قدر قریب اور شدت سے چلیں کہ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مرد اور خاتون دونوں میاں بیوی ہیں جنہوں نے پسند کی شادی کی اور آج ہی کورٹ میں پیش ہوکر عدالت کو نکاح کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے اغوا کا مقدمہ اہل خانہ کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج تھا جبکہ دونوں پسند کی شادی کرنے کے بعد ساتھ رہ رہے تھے اور آج عدالت میں ضمانت کیلیے پیش ہوئے تھے۔ عدالت نے نکاح نامہ دیکھنے اور دلائل سننے کے بعد شوہر کے خلاف اغوا کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے اُسے باعزت بری کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولین ملیر کورٹ میں پیش ہونے کے بعد سچل کے علاقے کی طرف واپس جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی روک کر دونوں کو گھات لگا کر قتل کردیا گیا۔ مقتولہ کی شناخت نادیہ کے نام سے ہوئی ہے۔
.png)
1 week ago
5







English (US) ·